حضور غوث اعظم منقبت

یاغوث مدد

امت مسلمہ کے تمام زخموں کو یاد کر کے تڑپتے دل اور روتی آنکھوں سے درِ غوث الوری پر یہ فریاد نامہ پیش کیا ہے ، جو تمام مومنوں کے دل کی آواز ہے ۔۔۔

از فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 96899633908+

اُمّت پہ ہے رنج و اَلَم کی زَد
یا غوث مدد ، یا غوث مدد
کر دیجیے ساری بلائیں رَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

قابو میں زمانے کی دھڑکن
قبضےمیں دیا ہے رب نے گگن
ہے نبضِ جہاں پر تیرا یَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

جامہ پہنے لاخَوفُٗ کا
ہےتاجِ سِیادت سر پہ رَکَھا
یوں رب نے بڑھایا تیرا قد
یا غوث مدد یا غوث مدد

حالات کے ماروں کی سن لو
بُجھتے ہوۓ تاروں کی سن لو
ہے جَبر اَندھیروں کا بیحد
یا غوث مدد یا غوث مدد

طوفاں میں ہے ملت کی کشتی
ہے تیرے کرم پر آس لگی
ایسے میں تری آجاۓ رَسَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

ہو بابری مسجد پھر تعمیر
شاداب ہو پھر باغِ کشمیر
ہو دشمن دیں پر قہر اشَد
یاغوث مدد یا غوث مدد

سب غوث و قطب ابدال و ولی
کرتے ہیں ثنا تری عظمت کی
سب سے اونچی تیری مَسند
یا غوث مدد یا غوث مدد

فریاد کے آنسو بہتے ہیں
دُکھ درد و اَلَم یہ کہتے ہیں
ہو چارہ گری اے دیں کے اَسَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

کُفّار جفا پر آمادہ
غدّار صَفِ دشمن میں کھڑا
ڈھائے ہے ستم آپس کا حسد
یا غوث مدد یا غوث مدد

زنجیر ستم کی کٹ جاۓ
باطل کا زور سِمَٹ جاۓ
ناکام ہو ہر اک چشمِ بَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

حسنین و علی کے اے پیارے
زہرا کی نگاہوں کے تارے
جانِ حیدر ، شانِ احمد
یا غوث مدد یا غوث مدد

تجھ سے باطل مَغلُوب ہوا
ہر دشمنِ دیں مَرعُوب ہوا
اب پھر سے اٹھے نُصرت کا یَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

ملت کو سنوارا ہے تو نے
یہ باغ نِکھارا ہے تو نے
تری ذات ہے شانِ ربِّ صمد
یا غوث مدد یا غوث مدد

مایوس نہیں شیدا تیرے
ہوں گے نہ گدا رُسوا تیرے
یہ نسبت ہے عزت کی سَنَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

ترا کاشانہ آباد رہے
ہر چاہنے والا شاد رہے
یوں ہی چمکے تیرا گنبد
یا غوث مدد یا غوث مدد

مولیٰ نـے دیئے رُتبے ایسے
حاصل ہیں تجھے جلوے ایسے
حیراں ہے فریدی کی عقل وخِرَد
یا غوث مدد یا غوث مدد

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے