مراسلہ

جسے چاہا در پر بلا لیا

خواجہ خواجگان، معین بے کساں، والی ہندوستاں، عطاء رسول، باغ زھراء کے پھول، سراج چشت ، حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری ثم اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔
جسمیں ملک وملت کی فلاح وبہبود بلخصوص عالم اسلام کے مسلمانوں کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کی دعائیں کی گئیں وہیں پر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر پہرہ دینے والی عالمی تنظیمیں رضا اکیڈمی ،تحریک فروغ اسلام ،تحریک علماء اہلسنت گوونڈی سنی تنظیم العلماء جمعیت علمائے اہلسنت ممبئی،جمعیت اہلسنت گوونڈی،وغیرہ کے بانیان وسربراہ کی صحت وسلامتی کیلئے بارگاہ خواجہ میں عریضہ پیش کیا گیا ،
اس موقع پر تحریک علماء اہلسنت گوونڈی کے صدر خطیب الہند خلیفہ غیاث ملت وتاج ملت حضرت علامہ جہانگیر القادری چشتی ضیائ علیمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 نومبر کو علماء اہلسنت گوونڈی کا روحانی قافلہ جب اجمیر شریف کے لئے عازم سفر ہوا تھا تبھی یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تری پورہ جیل میں بند پیر طریقت حضرت قمر غنی عثمانی صاحب قبلہ کی باعزت رہای کے لئے خصوصی دعا ء کی جائے گی۔
لاکھ لاکھ شکر واحسان خالق کائنات کا کہ پہلے دن کی حاضری ودعاء میں ہی تری پورہ ہای کورٹ سے عثمانی صاحب قبلہ ومحب گرامی حضرت قاری محمد آصف رضا خان برکاتی مع رفقاء ضمانت منظور ہوگئی۔
جسے قافلے میں شامل سبھی حضرات نے سرکار خواجہ معین کی کرامت قرار دیا

زہے قسمت!!! آج قافلہ روحانی میں جان پیدا ہوئی جب مزارات اولیاء کے عاشق و پروانہ
پیر طریقت محبوب العلماء والمشایخ گل قدیریت کمال ملت الحاج محمد کمال خان قادری چشتی بندہ نوازی خلیفہ مجاز اجمیر شریف بھی شامل ہوگئے۔
جس سے حاضری وتقریب دعا ء خوانی میں مزید کیف و سرور پیدا ہو گیا خلیفہ مجاز اجمیر شریف نے موقع کو غنیمت جان کر علماء کرام کی ملاقات گل چشت آل خواجہ معین حضرت صغیر چشتی چیرمین صوفی حنفی مرکز اہلسنت اجمیر شریف سے خوشگوار ملاقات کرائی۔
زیر نظر چند یاد گار تصاویر کیمرے میں محفوظ ہوگیں۔

وفد میں پیر طریقت خلیفہ غیاث ملت وتاج ملت حضرت علامہ مولانا قاری عبدالرحمن ضیای صاحب(بانی دارالعلوم حاجی علی وخانقاہ محمد یہ رفیع نگر)، محترم جناب عارف صاحب، محترم جناب رضا حسین صاحب، محترم جناب سید معین الدین صاحب وغیرہ شامل ہیں۔

فقط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شعبہ نشرواشاعت
خانقاہ محمدیہ ضیائیہ وجامعہ صدیق الاولیاءبیگن واڑی گوونڈی ممبئی مہاراشٹر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے