نعت رسول

نعت رسول: دل سے نکلی صدا مصطفیٰ آگئے

ازقلم: محمد نوشاد احمد نظامی
مقام و پوسٹ بھٹگائیں تھانہ تریاں
ضلع چھپرہ بہار (9546590490)

دل سے نکلی صدا مصطفیٰ آگئے
بن کے حاجت روا مصطفیٰ آگئے

گونج اٹھی ہرطرف مرحبا کی صدا
سرور انبیاء مصطفیٰ آگئے

ختم ظلم و تشدد ہوا دہر سے
فضل مولا ہوا مصطفیٰ آگئے

روشنی چھاگئی دور ظلمت ہوئی
پڑھئے صلی علیٰ مصطفیٰ آگئے

فرش پر عرش پر دھوم ہی دھوم ہے
کہہ رہی ہے فضا مصطفیٰ آگئے

کفر پر خوف طاری ہوا اس گھڑی
جب پتہ یہ چلا مصطفیٰ آگئے

مسکرائی زمیں آسماں نے کہا
سب کا ہوگا بھلا مصطفیٰ آگئے

مشک و عنبر سے نوشاد دھوکر زباں
یہ کہو تم سدا مصطفیٰ آگئے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے