مرشد برحق خلیفہ حضور احسن العلماء و حضور رئیس الاتقیا محی السنہ تاج الاصفیا خطیب البراہین الشاہ صوفی نظام الدین علیہ الرحمة و الرضوان (سابق شیخ الحدیث دارالعلوم تنویرالاسلام، امرڈوبھا سنت کبیر نگر)
ہر سو بٹتا ہے فیضان صوفی نظام الدین کا
دنیا کرتی ہے سمّان صوفی نظام الدین کا
مسلک اعلیٰ حضرت پر ہی چلنا ہردم تم
بس یہی تو تھا فرمان صوفی نظام الدین کا
جو ان کا ہے وہ میرا ہے جو ان کا نہیں وہ میرا کہاں
تھے اعلیٰ حضرت ہی میزان صوفی نظام الدین کا
ان کی رضا سے رب ہے راضی، چلتی ہے بس ان کی مرضی
کچھ ایسا تھا ایمان صوفی نظام الدین کا
سنت زندہ کرکے بتایا ہم سب کو بھی راہ دکھایا
ہے ہم پر یہ بھی تو احسان صوفی نظام الدین کا
جھولی اپنے منگتوں کی بھرتے تھے کچھ ایسے کہ
منگتا بن جاتا سلطان صوفی نظام الدین کا
ازقلم: محمد شعیب رضا قمرؔ گورکھ پوری نظامی فیضی