اصلاح معاشرہ

والدین کی خدمت کونین کی سعادت کا باعث ہے

دور حاضر میں ایک فیشن کی طرح والدین کی نافرمانی اور ان سے نا روا سلوک کا چلن چل پڑا ہے۔ لوگ نہ تو اپنے ماں باپ کی عزت کرتے ہیں اور نہ ہی ان سے بہتر سلوک۔ حالانکہ یہ والدین ہی ہوتے ہیں جو بچپن میں اپنے اولاد کو جان و دل سے پالتے تھے۔ اور آج وہی اولاد اپنے والدین کی خدمت کرنے کے بجائے انھیں تکلیف پہنچانے پر آمادہ ہے۔

آقائے دوعالم سرور مدینہ راحت قلب و سینہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تمہاری جنت تمہارے ماں کے قدموں کے نیچے ہے اور والدین کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہے والدین کی دعاؤں سے انسان کونین کی سعادت سے مالا مال ہوتا ہے اور ماں کی نیک دعاؤں کے صدقے مصائب و پریشانی سے آزادی حاصل کرلیتا ہے والدین کی رضا و خوشنودی میں اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی پوشیدہ ہے اور بغیر رضائے والدین کے انسان کی کوئی عبادت مقبول بارگاہ خداوندی نہیں ہوسکتی ہے موجودہ دور میں نوجوانوں کا اخلاق و کردار اس قدر خراب ہوتا جارہا ہے جہاں ماں کی قدر و عظمت ختم ہوتی جارہی ہے جو نہایت افسوسناک ہے ہمیں اپنےاخلاق و کردار کو بہتر بنانے اور احکامات الہیہ و شریعت محمدیہ پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ماں جیسی قیمتی نعمت و دولت اس دنیا میں نہیں مل سکتی ہے دنیا کی تمام آشائس و زیبائش ماں کی ممتا کے بغیر نامکمل ہے ماں کی عظمت ہمارے پیغمبر نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی ناک خاک آلود ہو جس نے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو ضعیفی کے عالم میں پائے اور ان کی خدمت کرکے جنت میں اپنا گھر نہ بنائے اس لیے والدین کی خدمت میں ہرگز سستی و لاپرواہی نہ کی جائے بلکہ ان کی دعائیں حاصل کرکے کونین کی سعادتیں حاصل کی جائیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے