حضور خطیب البراہین کا ظاہر وباطن ایک طرح تھا ظاہر میں دیکھ کر متاثر ہونے والا آدمی جب قریب ہوتاتھا اور آپ کے خلوتوں کو دیکھتا تھا تو اور قریب سے قریب تر ہوجاتا تھا آپ علم وعمل کے حسین سنگم تھے علم دین کے فروغ کے لیے آپ نے اپنے پوری زندگی وقف کردی اپنے سیرت وکردار سے آپ نے ایک زمانے کو اپنا دیوانہ بنالیا مجھ جیسے لاکھوں لوگ آپ کے دامن سے وابسطہ ہیں اورآج بھی آپ کا دل سے احترام کرتے ہیں۔
آپ ایک بافیض اور دین دار شیخ تھے آپ ذکر خدا اتنی کثرت کے ساتھ کرتے تھے کہ ہر پل آپ کی زبان پر اللہ ہی کاذکر تھا۔ آپ نے لوگوں کو دین حق پر عمل کرنے کی پوری زندگی تلقین کی۔
حضور خطیب البراہین ایک عالم باعمل تھے ولی کامل اور اپنے معاصرین میں ممتاز عالم دین تھے ان کے نقش قدم پر چل کر ہم اپنی زندگی میں نکھار پیدا کر سکتے ہیں۔
حضور خطیب البراہین نے اپنی پوری زندگی نہایت سادگی کے ساتھ گزاردی آپ سنتوں کے اس قدر عامل تھے کہ ان کا عمل ان کی عادت ہو چکی تھی آپ کے زندگی کے جس پہلو کو دیکھیں اس میں سنتوں کی جھلک نظر آتی ہے۔