از قلم: تحسین رضاقادری
جنرل سکریٹری: رضا اسلامک مشن، گنگا گھاٹ اناؤ
٩٨٣٨٠٩٩٧٨٦
وقت گزرا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
دیکھنا چھوڑ کے اچھا یہ اثر جائے گا
وقت کے ساتھ چلو صبر کرو دنیا میں
زخم کتنا بھی ہو گہرا تو وہ بھر جائے گا
اس کو پھر منزل مقصود نہ مل پائے گی
مشکلوں اور مصیبت سے جو ڈر جائے گا
گھر سے بے گھر جو ہوا ہے تو کہیں گے یہ
وہ بھٹکتا ہی رہے گا جو نہ گھر جائے گا
جب سیاست میں لگا ہے کوئی الزام کبھی
اس کا الزام کسی اور کے سر جا ئے گا
دھوپ میں گرمی میں مزدوری جوکرتا ہے بہت
وہ پرندوں کی طرح شام کو گھر جائے گا
اس کے اپنے ہی گریز کس سے یہاں کرتے ہیں
یہ بتا اے خدا‛‛ تحسین‛‛ کدھر جائے گا