قطب الاقطاب سلطان التارکین سیدنا شاہ عبداللطیف علیہ الرحمہ ستھن شریف مرشد اجازت حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ
اخترِ برجِ ہُدی تھے سیدی عبد اللطیف
ذی وجاہت ذی عُلا تھے سیدی عبد اللطیف
ان کے اوصافِ حَمیدہ دال ہیں اس بات پر
مردِ حق مردِ خدا تھے سیدی عبد اللطیف
علم واِستِعداد رب نےاس قدردی تھی انہیں
علم کا اک جامعہ تھے سیدی عبد اللطیف
ان کے اَطوار و عمل تھے مِشعَلِ راہِ ھدیٰ
نورِ بزمِ اَتقِیا تھے سیدی عبد اللطیف
حق تعالی نے انھیں بخشیں ہزاروں خوبیاں
لاٸقِ صد اِعتِنا تھے سیدی عبد اللطیف
نام سےہی ان کے لَرزاں تھے خوارج وقت کے
پرتوِ مشکل کشا تھے سیدی عبد اللطیف
ان کی عزت سیدی احمدرضاخاں خود کریں
اس قدَر با مرتبہ تھے سیدی عبد اللطیف
جس کی قیمت حاتما ! کوئی لگا سکتا نہیں
ایسے دُرِّ بے بَہا تھے سیدی عبد اللطیف
از : عبدالمبین حاتم فیضی
متعلم: دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول
براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی