غزل

سفینۂ بخشش

نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری

ادب کا مہرِ درخشاں سفینۂ بخشش
سخن کی شمعِ فروزاں سفینۂ بخشش

نبی کی مدح و ثنا کا حسین گلدستہ
ثنائے شاہِ رسولاں سفینۂ بخشش

نگار خانۂ سوز و گدازِ عشقِ نبی
جمالِ شوقِ فراواں سفینۂ بخشش

اچھوتی فکر ، حسین طرز ، منفرد اسلوب
حسین نعتیہ دیواں سفینۂ بخشش

جمالیاتِ سخن کا نمونۂ کامل
ادب کا اعلیٰ دبستاں سفینۂ بخشش

ادب کا، شعر و سخن کا، نبی کی مدحت کا
مہکتا سنبل و ریحاں سفینۂ بخشش

ادب کی ضو سے ورق در ورق منور ہے
مثالِ خاورِ تاباں سفینۂ بخشش

گلابِ عشقِ پیمبر کی بوئے جاں افزا
گل و گلاب و گل افشاں سفینۂ بخشش

قراءت اس کی مداوائے قلبِ مضطر ہے
قرارِ صاحبِ ایماں سفینۂ بخشش

نجاتِ اخروی شاعر کی ہوگی اس کے سبب
نجات پانے کا ساماں سفینۂ بخشش

ضرور بات ہے کوئی کہ آج تک تجھ سے
وہابیت ہے گریزاں سفینۂ بخشش

حضور تاج الشریعہ کی فکر کا اشرفؔ
مہکتا ایک گلستاں سفینۂ بخشش

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے