از قلم: شیخ عسکری رضوی بنارسی
7856932585
مَظہَرِ حضرتِ شَبیر ہیں اعلیٰ حضرت
دشمنوں کے لیے شمشیر ہیں اعلیٰ حضرت
کنز الایمان سے معلوم یہی ہوتا ہے
پورے قرآن کی تفسیر ہیں اعلیٰ حضرت
معجزہ ہند میں آقا کا جنہیں کہتے ہیں
ارفع و اعلیٰ وہی پیر ہیں اعلیٰ حضرت
بن کے آئے ہیں کرامت شہ بغداد کی اور
شاہِ اجمیر کی تاثیر ہیں اعلیٰ حضرت
جتنے ہیں چاہنے والے سبھی کہتے ہیں یہی
عشق سرکار کی تصویر ہیں اعلیٰ حضرت
عسکری اہل سنن جن پہ ہیں نازاں ہر دم
علم و حکمت کی وہ تحریر ہیں اعلیٰ حضرت