نبی کریمﷺ نعت رسول

نعت پاک ؛آمد خاتم الانبیاء مقصود کائنات سرور کونین رحمت اللعالمین شفیع المذنبین حضرت محمد مصطفیٰﷺ

محمد شوقین نواز شوق فریدی
خانقاہ فریدیہ جوگیا شریف کھگڑیا بہار
9931491182

مبارک ہو محمد مصطفیٰﷺ کی آمد آمد ہے
مبارک ہو شہ ہر دوسرا کی آمد آمد ہے

مناؤ خوشیاں محبوب خدا کی آمد آمد ہے
بنائے دوجہاں شاہ ہدیٰ کی آمد آمد ہے

منائیں کیوں نہ خوشیاں ہم سجائیں کیوں نہ گلیوں کو
ہمارے رہنما و پیشوا کی آمد آمد ہے

بلائیں دور ہوں گی اور جہاں میں آئیں گی خوشیاں
زمین پر دافع رنج و وبلا کی آمد آمد ہے

نہ گھبراؤ مسلمانوں تمھاری مغفرت ہوگی
وہ دیکھو شافع روز جزا کی آمد آمد ہے

چھٹے گی دہر سے تاریکیاں اب روشنی ہوگی
جہاں میں مظہر ذات خدا کی آمد آمد ہے

ربیع النور دوشنبہ کو بی بی آمنہ کے گھر
مبارک ہو امام النبیا کی آمد آمد ہے

سجاؤ محفل میلاد اور نعتیں پڑھو مل کر
"ربیع النور ہے خیر الوریٰ کی آمد آمد ہے”

خدا نے نور سے جس کے بنایا سارے عالم کو
اسی مختار کل نور خدا کی آمد آمد ہے

نبوت کی ہوئی تکمیل جس پہ ! شہر طیبہ میں
اسی سرکار ختم الانبیا کی آمد آمد ہے

ہوا شوق فریدی جس سے یہ دونوں جہاں روشن
اسی شمس الضحیٰ بدرالدجی کی آمد آمد ہے

رقم کرتا ہوں اے شوقِ فریدی نعت میں جس کی
اسی سلطان عالم مقتدیٰ کی آمد آمد ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے