شعر و شاعری منقبت

منقبت: چراغ ولایت میرے غوث اعظم

نتیجۂ فکر: شمس الحق علیمی، مہراج گنج

چراغِ ولایت میرے غوث اعظم
ہیں امت پہ رحمت مرے غوث اعظم

گناہگار امت پہ رب کی عطا سے
ہیں ان کی امانت مرے غوث اعظم

جو مجبور ہیں کھانے دانے کو ان پر
کرو تم عنایت مرے غوث اعظم

گناہگاروں اور عاصیوں کو تمھی نے
عطا کی ہدایت مرے غوثِ اعظم

لگا دو ہمارا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صفینہ کنارے
دکھا دو کرامت مرے غوث اعظم

علیمی ہے ڈوبا ہوا اک ستارا
عطا کردو رفعت مرے غوث اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے