نتیجہ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی۔یوپی بھارت
بحر جود و سخا کی آمد ہے
یعنی کہ مصطفیٰ کی آمد ہے
رحمتیں برکتیں ہیں چھائی ہو ئیں
سید الانبیاء کی آمد ہے
مرحبا جو ہیں صاحبِ لولاک
اس حبیبِ خدا کی آمد ہے
اے حلیمہ تمہارے آنگن میں
سرورِ دوسرا کی آمد ہے
مرحبا صورت محمدﷺمیں
مظہر کبریا کی آمد ہے
ہوچراغاں نہ کیوں جہاں بھر میں
نور رب العلٰی کی آمد ہے
اب بھٹکنے کا غم کریں کیونکر
رہبر و رہنما کی آمد ہے
تیرگی منھ چھپائے ہے پھر تی
ذاتِ شمش الضحٰی کی آمد ہے
رشک فرماؤ جھومو ناز کرو
درد والو دوا کی آمد ہے
"زاہد” آؤ منائیں جشنِ طرب
خاتم الانبیاء کی آمد ہے