شعر و شاعری منقبت

منقبت: عظمتوں کے پاسباں تھے سیدی اختر رضا

نتیجۂ فکر: محمد عسجد رضا نوری، مہراج گنج

عظمتوں کے پاسباں تھے سیدی اختر رضا
اھلسنت کا نشاں تھے سیدی اختر رضا

زہدوتقوی علم وحکمت فکروفن کی بزم میں
سب پہ فاٸق بے گماں تھے سیدی اختر رضا

غوث اعظم کے توسل اعلی حضرت کے طفیل
حق کے میر کارواں تھے سیدی اختر رضا

اختر برج شرافت نیر چرخ کرم
پیار کے بحر رواں تھے سیدی اختر رضا

جلوہ احمد رضا اور پرتوے حامد رضا
مفتی اعظم کی شاں تھے سیدی اختر رضا

جملہ ارباب بصیرت کا کھلا اعلان ہے
مرکز ہر نکتہ داں تھے سیدی اختر رضا

مرجع فقہ وفتاوی شارح قول ونبی
دین حق کے ترجماں تھے سیدی اختر رضا

عشق سرکار دوعالم کی بدولت دہر میں
مقتداۓ سنیاں تھے سیدی اختر رضا

اختر خستہ جگر کا حال یہ مشہور ہے
اس پہ بے حد مہرباں تھے سیدی اختر رضا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے