موررخہ ۱۵/ صفرالمظفر ۱۴۴۳ھ مطابق ۲۳ / ستمبر ۲۰۲۱ء کی شام بعد نماز عشاء علماۓ اہل سنت میرابھائیندر کی جانب سے انجمن ثنائیہ دارالیتمی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے آفس میں نجدی حکومت کے ذریعہ اہل اسلام کا مقدس شہر مدینہ شریف میں فحاشیت و عریانیت کے فروغ کے لئے جو سینیماہال کھولے جارہے ہیں اس گھناؤنے عمل کی علماۓ اہل سنت میرابھائیندر کی طرف سے پرزور مذمت کی گئی یہ وہ عمل ہے جس سے دنیا کے تمام اہل اسلام کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ۔ میٹنگ کا تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کا فریضہ استاذ القرا حضرت حافظ و قاری محمد شہباز عطاری خطیب و امام سنی محمدی مسجد میراروڈ نے انجام دیا ۔
شاعر اہل سنت حضرت مولانا محمد رضاء اللہ ثنائی کاشی میرا نے اپنی نغمگی آواز میں امام اہل سنت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی رحمة اللہ علیہ کی لکھی ہوئی نعت مقدسہ پڑھی جس سے حاضرین مجلس پر وجدانی کیفیت طاری ہوگئی ۔
معروف اسلامی اسکالر منظور العلما مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی محمد منظور ضیائی مدظلہ العالی نے اپنے بیان میں سعودی حکومت کو متنبہ کرتے ہوۓ کہا کہ جن برائیوں کا خاتمہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حسن تبلیغ و عمل سے کیا آج ان تمام برائیوں کا فروغ یہ نجدی سعودی حکومت چند سکوں کے لئے کررہی ہے جسے قطعا برداشت نہیں کیا جاۓ گا آپ نے اپنی گفتگو میں ایک اہم پیغام یہ دیا کہ روۓ زمین پر دو شہر مکہ اور مدینہ ایسے ہیں کہ اس پر محض سعودیہ کی اجارہ نہیں بلکہ یہ دونوں شہر تقدسات اسلامیہ کی وجہ سے دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے عقیدت و محبت کا مرکز ہیں اور اس پر جتنا حق اہل عرب کا ہے کہیں اس سے زیادہ حق اہل اسلام کا ہے خواہ وہ دنیا کے کسی ملک و قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں اگر یہ نجدی حکومت اپنے اس ناپاک یہودی عزائم سے باز نہیں آتی ہے تو اہل اسلام کو ایک لمبی قانونی جنگ کے لئے تیار ہوجانا چاہئیے ۔
جماعت اہل سنت کے عظیم عالم دین داعی اسلام حضرت علامہ محمد شہادت امین مصباحی مد ظلہ العالی نے سعودی حکومت کو یہودیوں کے جو ایجینڈے ہیں ان کی تکمیل کا آلہ کار بتاتے ہوۓ عالم اسلام کو مخاطب کیا کہ ہماری حالت تالاب کی اس مچھلی کی طرح جو پانی میں بھی زمین کی سطح کو بخوبی دیکھ لیتی ہے مگر خوش فہمی میں اس قدر مبتلا ہوتی ہیں کہ وہ اپنے ہی خلاف بچھاۓ جال کو نہیں دیکھتی آخر ایک دن وہ مچھیرے کے ذریعہ پھینکے گئے جال میں پھنس کر ناحق اپنی زندگی گنوا بیٹھتی ہے موجودہ وقت میں اہل اسلام کا بھی حال کچھ اسی طرح ہے اس لئے ضرورت ہے کہ اہل اسلام تمام فروعی اختلافات کے باوجود سعودی ، یہودی اور مجوسی کے بچھاۓ ہوۓ جال کے خلاف متحدہ محاذ کھولیں تاکہ امت مسلمہ سعودی فریب کے شکار نہ ہوں ۔
صدر مجلس شیر مہاراشٹر قاضی شہر پیر طریقت تاج العلما حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی دام ظلہ علینا نے اپنی صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ جو سعودیہ ابتک مزارات اولیا پر حاضری کو شرک بتاتا رہا آج وہی شہر رسول مدینہ شریف میں سینیماہال کھول کر اہل اسلام کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے جو تاریخ کے طالب علم ہے وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اہل سعود یہ غاصبانہ و ظالمانہ طور پر مقدس سرزمین عرب پر اہل یہود کی مدد سے قابض ہیں اس لئے اسلامی حکمرانوں کا یہ دینی و ملی فریضہ بنتا ہے کہ کوئی ایسی دبیر اپنائی جاۓ جس سے عرب کی زمین سے سعودی تسلط کو ختم کیا جاسکے اور اہل عرب اس مقدس زمین پر آزادی سے زندگی کی صبح و شام گزار سکیں !
عالم اسلام کو یہ خبر ہونی چاہئے کہ حرمین شریفین نجدی حکومت کے لئے صرف ریال جمع کرنے کی جگہ ہے انہیں حرمین شریفین کے تقدس سے کچھ لینا دینا نہیں ایسے ہی ناپاک عزائم کی تردید کرتے ہوۓ قمر جلال پوری کہتےہیں ۔
پڑھتا ہوں تو کہتی ہے یہ خالق کی کتاب
ہے مثل یہودی یہ سعودی بھی عذاب
اس قوم کے بارے میں قمر کیا لکھے
جو کعبے کی کمائی سے پیتے ہیں شراب
عرب کی زمین پر اہل سعود کا تسلط محض شراب و کباب ، فحاشیت و عریانیت کا فروغ ہے یہ بہت بڑا دھوکہ ہوگا کہ اگر اہل اسلام کا کوئی طبقہ یہ سوچتا ہے کہ سعودی حکومت وحدانیت کا مبلغ ہے ،شرک کا خاتمہ چاہتا ہے تو یہ خیال خام ہوگا ، ضرورت ہے کہ اہل اسلام اپنے بچوں کو عرب ، اسلام ، کی تاریخوں کے مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کرنے کا جذبہ پیہم عطا کریں وہیں آل سعود کے ذریعہ اہل عرب پر جو مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں اس قسم کی معلومات کے ” تاریخ نجد و حجاز ” کے مطالعہ کی ترغیب ضرور دیں تاکہ سعودیہ کا اصل چہرہ ہمارے بچوں کے سامنے ہو اور نونہالان اسلام سعودی نجدی حکومت کی ناپاک سازشوں سے واقف کار ہوں ۔
میٹنگ میں شریک تمام علماۓ اہل سنت میرابھائیندر نے رضا اکیڈمی ممبئ کی طرف سے چلائی گئی تحریک تحفظ ناموس رسالت وتحفظ حرمین شریفین کے لئے ان انتھک کوششوں کو سراہتے ہوۓ ان کے دوش بدوش اس باب میں کام کرنے کا عزم کیا ۔
جو مال مانگو تو مال دوں گا
جو جان مانگو تو جان دوں گا
مگر یہ ہم سے کبھی نہ ہوگا
نبی کا جاہ و جلال دوں گا
علماۓ اہل سنت میرابھائیندر نے یہ عزم مصمم کیا ہے کہ
تیرے حبیب کا پیارا چمن کیا برباد
الہیٰ! نکلے یہ نجدی بلا مدینے سے
میٹنگ میں شریک علماۓ اہل سنت
منظورالعلما مفکر اسلام پیر طریقت حضرت علامہ مفتی محمد منظور عالم ضیائی
بانی : علم و ہنر فاؤنڈیشن ممبئی
شیر مہاراشٹر قاضی شہر تاج العلما پیر طریقت حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد علاؤالدین قادری رضوی صاحب
بانی : انجمن ثنائیہ دارالیتمی ایجوکیشنل ٹرسٹ میراروڈ ممبئی
داعی اسلام حضرت علامہ محمد شہادت امین مصباحی صاحب میراروڈ ممبئی
استاذ القرا حضرت حافظ و قاری محمد شہباز عطاری صاحب امام محمدی مسجد میراروڈ ممبئی
محبوب العلما استاذ القرا حضرت حافظ و قاری محمد شعیب رضا فاروقی خلیفہ تاج السنہ امام بھائیندر جامع مسجد
ناشرمسلک اعلی حضرت حضرت مولانا محمد جہانگیر عالم قادری رضوی اویسی اتن میراروڈ
شمیم العلما حضرت حافظ و قاری محمد شمیم القادری صاحب
بانی : دارالعلوم گلشن برکات کاشی میرا میراروڈ
عند لیب مصطفے حضرت مولانا محمد رضاء اللہ ثنائی دھچکل پاڑہ میراروڈ ممبئی
شیر رضا ناشرمسلک اہل سنت حضرت حافظ و قاری محمد عنایت اللہ خاں صاحب
بانی : چشتیہ بکڈپو الشمس جامع مسجد میراروڈ ممبئی
بلبل باغ رسالت حضرت مولانا محمد خالدرضا ثنائی صاحب میراروڈ ممبئی
عشاق علما جناب محمد انجم بھابے وڈولی میراروڈ
صاحبزادہ محمد مستجاب رضا قادری رضوی
رکن اعلی : شیر مہاراشٹر تعلیمی فاؤنڈیشن میراروڈ ممبئی
نوٹ : جن علما کے نام کا ذکر نہیں آیا ان سے معزرت خواہ ہوں
رپورٹ : محمد شاھد رضا ثنائی عفی عنہ
رکن اعلیٰ : افکار اہل سنت اکیڈمی میراروڈ ممبئی