شہزادی رسول زوجئہ مولا علی مادر حسنین کریمین خاتون جنت طيبہ طاہرہ عابدہ زاہدہ زاہرہ سیدہ فاطمہ الزہراء رضی اللہ تبارک و تعالیٰ عنہا
ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی
طيبہ طاہرہ عابدہ فاطمہ
زاہدہ زاہرہ سیدہ فاطمہ
راحت جان خیرالوریٰ فاطمہ
زوجئہ حضرت مرتضیٰ فاطمہ
مادر سیدالاسخیا فاطمہ
نور چشم حبیب خدا فاطمہ
تیرا رتبہ ہے سب سے جدا فاطمہ
تیرے بابا ہیں نور خدا فاطمہ
میں بھی ہوں آپکا اک گدا فاطمہ
بھیک مجھکو بھی کردیں عطا فاطمہ
دین حق کے لئے سر کو کٹوا دیا
کربلا میں ترا لاڈلہ فاطمہ
روز محشر شفاعت کی چادر تلے
میری ماں کو بھی دینا جگہ فاطمہ
میری بہنیں بنیں آپکی ہی کی کنیز
رکھے سب کو خدا با حیا فاطمہ
تیرا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
ایسا پردہ ہے تونے کیا فاطمہ
یوں تو آئیں ہیں پاکیزہ عورت بہت
تیرا رتبہ ہے لیکن جدا فاطمہ
شان شاہد سے کب ہو بیاں آپکی
آپ بنت محمد ہیں یا فاطمہ
(رضی اللہ تبارک و تعالیٰ عنہا)