خیال آرائی: عاقب چشتی
کیسریا مشرقی چمپارن بہار
رابطہ نمبر:- 9931416860
ظلم و ستم کی آپ حمایت نہ کیجیے
عدل و وفا سے کوئی بغاوت نہ کیجیے
آیا ہے ویل ایسے نمازی کے واسطے
ہرگز ریا کے ساتھ عبادت نہ کیجیے
تلیے پکوڑے کرکے اِیم بی اے دوستو
سرکاری نوکری کی یوں چاہت نہ کیجیے
آپس میں نفرتوں کی جو دیوار ہو کھڑی
للہ ایسی آپ سیاست نہ کیجیے
مہنگائی چھورہی ہے یہاں آسمان کو
چپ چاپ جھیلیے جی بغاوت نہ کیجیے
غیرت فروش دیش کا پردھان ہوگیا
آگے کوئی پھر ایسی حماقت نہ کیجیے
اچھے دنوں کی آس مبارک ہو آپ کو
” للہ مجھ پہ چشم عنایت نہ کیجیے”
جس کام سے ہوا ہے خسارہ عوام کا
ایسے کسی بھی کام کی چاہت نہ کیجیے
ایسا سبق ملا ہے ہمیں دشمنوں سے بھی
غدار دوستوں کی حمایت نہ کیجیے
پہلے کی طرح آپ کا ہے قدرداں کہاں
عاقب کسی سے قدر کی حسرت نہ کیجیے