محمد رمضان امجدی
مدرسہ اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد ضلع مہراجگنج
اس کی عنایتوں کا ادا شکریہ کریں
جب تک حیات باقی ہے ذکر خدا کریں
ذکر خدا سے قلب و دہن پر ضیا کریں
بندے ہیں جب خدا کے تو حمد خدا کریں
غیروں کے در پہ جائیں بھی تو جائیں کس لیے
کچھ بھی طلب کریں تو خدا سے کیا کریں
ہم پر کرم ہو اے مرے خلاق کائنات
اہل وفا کی راہ پہ ہر دم چلا کریں
ہے آرزو ہماری یہ صدقے حسین کے
دین نبی پہ جان ہم اپنی فدا کریں
دیکھے گا پھر سے امجدی طیبہ کی وادیاں
گر اس کو حکم آنے کا خیر الوری کریں