نعت رسول

نعت پاک: کرتا ہے مدح آپ کی قرآن کا پارہ

رشاحت قلم: دلشاد دل سکندر پوری
9628507617

ایماں ہے ہمارا ایماں ہے ہمارا
کرتا ہے مدح آپ کی قرآن کا پارہ

حاصل ہے فرشتوں کو جو یہ صور کا صدقہ
موسی کو جو حاصل ہے سرے طور کا صدقہ
یوسف کو کہاں ملتا رخ حور کا صدقہ
تخلیق دوعالم ہے تیرے نور کا صدقہ
منسوب تیری زات سے ہے کن کا اشارہ

تو زات خدا مظہر لو لاک لما ہے
القاب تیرا صلی علی نور خدا ہے
توں ہاشمی رحمان و امیں صدق و وفا ہے
کونین کا ہر زرہ ترے دم سے بنا ہے
بہتا ہے تیرے نام سے دریا کا یہ دھارا

ہونٹوں پہ تیرا نام سجا لیتے ہیں ہم سب
دنیا کے مصائب کو اٹھا لیتے ہیں ہم سب
دریاؤں میں اک راہ بنا لیتے ہیں ہم سب
طوفاں میں چراغوں کو جلا لیتے ہیں سب
اے فخر رسل ہم پہ جو احساں ہے تمھارا

تعلیمے فنا اور بقا اس سے ملی ہے
بے پردا سروں کو بھی ردا اس سے ملی ہے
سنسار کو جینے کی ادا اس سے ملی ہے
بیمار مریضوں کو شفا اس سے ملی ہے
سرکا ر کی آمد کا لگاتے رہو نعرہ

قرآن ملا دین کے رہبر کی بدولت
منبر ہے یہ اصحاب کے جوہر کی بدولت
مسجد میں ازاں یارے پیمبر کی بدولت
بوبکر و عمر عٿماں و حیدر کی بدولت
اسلام کی کشتی کو دیا تم نے کنارا

یہ گھر نہیں گھر ہوتا یہ حیوان کا مسکن
انسانی زہن ہوتا یہ شیطان کا مسکن
کعبہ نا کبھی ہوتا یہ ایمان کا مسکن
دل ہوتا نا پھر سید سلطان کا مسکن
ہے شکر خدا اس نے جو قرآن اتارا

پتھر بھی پگھل سکتا ہےاک ماں کی دعا سے
زم زم بھی ابل سکتا ہے اک ماں کی دعا سے
گرتا بھی سنبھل سکتا ہے اک ماں کی دعا سے
حاکم بھی بدل سکتا ہے اک ماں کی دعا سے
ماں ایسی ہیں تاریخ میں دو ہاجرہ سارہ

کربلا میں گرا جو وہ پیمبر کا لہو تھا,,,
زہرا کا جگر فاتح خیبر کا لہو تھا
چہرے پہ ملا جس کو وہ اصغر کا لہو تھا
مٹی پہ اگر گرتا تو محشر کا لہو تھا
اس خوں سے ہے روشن ابھی کعبے کا منارہ

اس صبر نے بخشی ہے بہتر کو جوانی
اسلام کے گلشن کے گل تر کو جوانی
تسبیح میں گوندھے ہوۓ گوہر کو جوانی
اس خوں سے ملی دین پیمبر کو جوانی
کربل میں دیا خون وہ حیدر کا دلارا

اجمیر کچھوچہ اسی بھارت کی زمیں پر
مخدوم ہیں خواجہ اسی بھارت کی زمیں پر
کلیر کہیں دیوا اسی بھارت کی زمیں پر
دل اس لئے شیدا اسی بھارت کی زمیں پر
یہ جان فدا اس پہ ہے ایمان ہمارا

انصارو مہاجر کے وہ سردار کی آمد
ہاں ہاں اسی مختار کی دلدار کی ہے آمد
ہم بے کسو افلاس کے غم خوار کی آمد
ہے آج زمیں پر اسی انوار کی آمد
صدیوں سے چمکتا تھا جو اک عرش پہ تارا

کسری سے فلسطین سے پہچان لے دنیا
فاروق کا تیور ہیں ہمیں جان لے دنیا
ہم خالد ے جاں باز ہیں یہ مان لے دنیا
تاریخ کے اوراق میں یہ چھان لے دنیا
دریا کی روانی پہ بھی قبضہ ہے ہمارا

تلواروں کے ساۓ میں ازاں دیتا گیا ہے
اور نام محمد وہ سدا پڑھتا گیا ہے
تپتے ہوۓ پتھر پہ اسے کھینچا گیا ہے
سانچے میں محبت کے مگر ڈھلتا گیا ہے
حبشہ کا وہ باشندہ ہے سرکار کا پیارا

اللہ کی رحمت سے بہت دور ہوۓ ہیں
دعویٰ ہے کہ جنت سے بہت دور ہوۓ ہیں
ہم اپنی شفاعت سے بہت دور ہوۓ ہیں
سرکار کی سنت سے بہت دور ہوۓ ہیں
پھر کیوں نہ مسلمان پھرے درد کا مارا

آئیگا نہ اب کوئی پیمبر.. تو اب جاگو
بن کر کے ابابیلوں کا لشکر. تو اب جاگو
غیرت ہے مسلمانوں کے رہبر تو اب جاگو
خطرے میں فلسطیں کا ہے منبر.. تو اب جاگو
اقصی کا صدا دیتا ہے گنبد وہ منارہ

جب فرقےء اسلام کو جوڈیں گے مسلماں
حالات کا رخ لمحوں میں موڈیں گے مسلماں
ظالم کی کلائ کو مروڈیں گے مسلماں
جب صبر کی دیوار کو توڈیں گے مسلماں
ڈھونڈے گی حکومت تیری پھر کشتی کنارا

گھبراتا ہے گھبراۓ زمانہ سرے محشر
مدحت کا لٹاوں گا خزانہ سرے محشر
قدموں میں ملے ان کے ٹھکانا سرے محشر
دلشاد یہی نعت سنانا سرے محشر
محشر میں کریں گے وہ تری سمت اشارہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے