مکرمی !
اتوار کے دن ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں جہاں انڈیا اور پاکستان کا انتہائی اہم اور اپنی نوعیت کا حساس میچ چل رہا تھا ایسے میں جب کھیل کے بیچ جب کچھ لمحوں کے لئے وقفہ ہوا تو پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان فوراً مغرب کی نماز ادا کرنے لگے کیونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہو چکا تھا۔ کھیلوں کے بیچ جب وقفہ ملتا ہے تو کھلاڑی کچھ دیر کے لئے آرام کرتے اور پانی یا کولڈرنک پیتے ہیں مگر محمد رضوان نے اس موقع کو غنیمت جانا اور گراؤنڈ پر ہی نماز کی ادائیگی شروع کر دی۔ ان کی نماز پڑھتے ہوئے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اُن کو بہت پزیرائی ملی ہے بلاشبہ انہوں نے ایک قابلِ ستائش کام کیا ہے اور دنیا بھر لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ چاہے حالات کیسے بھی ہوں چاہے کتنی بھی بڑی مصروفیت ہو ایک مسلمان کو ہر حال میں نماز قضاء نہیں کرنا چاہیے۔ جب آج کے دور مسلمان مختلف حیلے بہانوں سے نماز کی ادائیگی سے محروم رہتے ہیں نماز ہر حال میں فرض ہے اور ہمیں ادائیگی نماز کو ہر کام پر فوقیت دینے کی ضرورت ہے محمد رضوان قابلِ مبارکباد ہیں ہم ان بہتر مستقبل کے آرزو مند ہیں۔
آگیا عین لڑائی میں اگر وقتِ نماز
قبلہ رو ہو کے زمیں بوس ہوئی قومِ حجاز