نعت رسول

نعت رسول: سرکار دوجہاں سے محبت کریں نہ کیوں

نتیجہ فکر: سید اولاد رسول قدسی مصباحی
نیویارک امریکہ


سرکارِ دوجہاں سے محبت کریں نہ کیوں
تسکینِ قلب وجاں سے محبت کریں نہ کیوں
محسن نہیں وہ محسنِ اعظم ہیں بالیقیں
ہم ایسے مہرباں سے محبت کریں نہ کیوں
ضامن ہمارے بخت کی ہے ان کی رہ گذر
منزل کے ہم نشاں سے محبت کریں نہ کیوں
عرفان رب کا جس کی بدولت ملا ہمیں
اس وجہِ کن فکاں سے محبت کریں نہ کیوں
کلمہ تھا جس کا جملہ نبی کی زبان پر
اس فخرِ مرسلاں سے محبت کریں نہ کیوں
جس پر پڑے ہیں سرورِ کونین کے قدم
ہم ایسے آسماں سے محبت کریں نہ کیوں
احمد رضا جو حضرتِ احمد کی ہیں رضا
ہم حق کے اس نشاں سے محبت کریں نہ کیوں
جس کے سبب ہے گلشنِ کونین کی بہار
اُس اصلِ انس وجاں سے محبت کریں نہ کیوں
قدسیؔ رضائے ربِّ دوعالم کے واسطے
سیّاحِ لامکاں سے محبت کریں نہ کیوں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے