ازقلم: محمد امیرحسن امجدی جھانسی
کسقدر ہمت تری مضبوط اے مسکان ہے
دیکھ کر جرأت تری باطل ازم حیران ہے
بھیڑیوں اور بزدلوں کےمنہ پہ ڈالی تونےخاک
نعرۂ تکبیر سے کی اپنی اک پہچان ہے
اہلِ نفرت سے کبھی ڈرتے نہیں دبتے نہیں
سر ہتھیلی پر ہے جاں حق پر مری قربان ہے
ہم حجابانہ چلیں گے جاں رہے یا نہ رہے
فیصلہ اپنا یہی ہے اور یہی اعلان ہے
کیوں میں ڈرکربھاگ جاؤں منہ چھپاؤں اےامیرؔ
نفرتوں کا سر کچلنا ہی مری تو شان ہے