رمضان المبارک نظم

الوداع الوداع ماہِ رمضاں

وقتِ رخصت ترا ہو چلا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں
دل یہ کہتے ہوئے رو رہا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

تیری قربت سے رحمت ملی تھی
ہر سو بزمِ مسرت سجی تھی
تیری فرقت سے غم چھا گیا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

وہ تراویح پڑھنا پڑھانا
اور افطار کرنا کرانا
رونقیں سب لیے جا رہا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

صبح سحری میں جگنا جگانا
اور پہلے تہجد کا پڑھنا
ہم سے یہ بھی جدا ہو رہا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

نام ہے تیرا ماہِ محبت
تو ہے شیدا کی تسکین و راحت
تجھ سے ماحول نوری ملا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

جس نےمسجد میں سب کو بلایا
خالقِ کل جہاں سے ملایا
چھوڑ کر وہ ہمیں جا رہا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

دل سے کہتے ہیں رمضان والے
رب کرے ماہِ رمضاں نہ جائے
گر چہ لب پر ہمارے صدا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

تو ہے ذیشان فضلِ خدا سے
محترم صدقۂِ مصطفیٰ سے
لمحہ لمحہ ترا پر ضیا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

رزق میں تونے برکت دلائی
تونے مولیٰ کی رحمت لٹائی
تونے موسم خوشی کا دیا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

آخری جب سے آیا ہے عشرہ
جب سےہےتیری رخصت کاشہرہ
تب سے غمگین احمد رضا ہے
الوداع الوداع ماہِ رمضاں

نتیجہ فکر: غلام احمد رضا نیپالی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے