از قلم: ناصر منیری
ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر خانقاہ منیر شریف
رابطہ نمبر:9905763238
دوستو! کر لو عبادت آ گیا رمضان ہے
مانگ لو تم رب سے رحمت آگیا رمضان ہے
بند ابواب جہنم جس میں ہو جاتے سبھی
ہے یہی وہ ماہ رحمت آ گیا رمضان ہے
سارے شیطاں ہو گئے ہیں بند زنجیروں میں اب
کھل گئے ہیں باب جنت آ گیا رمضان ہے
ایک نیکی کی جزا ستر گنا زیادہ ملے
اس مہینے میں ہے برکت آ گیا رمضان ہے
سحری و افطاری و روزہ تراویح و نماز
خوب اب کر لو عبادت آ گیا رمضان ہے
کر دے مولا تو کرم ناصر منیری پر ذرا
دین کی یہ کر لے خدمت آ گیا رمضان ہے