متفرقات

لوجہاد:خاتون سمیت 8گرفتار،بھیجا گیا جیل

ایٹہ: ہماری آواز/ 22دسمبر(نامہ نگار) اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں پولیس نے مبینہ لو جہاد کے معاملے میں آج ایک خاتون سمیت آٹھ ملزمین کو گرفتار کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔

موصول اطلاع کے مطابق لڑکی کے والد کا دعوی ہے کہ 17نومبر کو ایٹہ کے جلیسر قصبہ میں ایک 21سالہ بی اے کی طالبہ کا اغوا کرکے دہلی میں اس کا زبردستی تبدیلی مذہب کرا کر اس کا نکاح کرادیا گیا تھا۔
لڑکی کی والد کی تحریر پر ایٹہ کے جلیسر تھانے میں آئی پی سی کی دفعہ 366 اور جبری تبدیلی مذہب آرڈیننس 2020 کے تحت 6نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے