ممبئی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) ہندوستانی ٹیم کے سابق بلے باز سریش رینا کو ممبئی ہوائی اڈے کے پاس کورونا سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا بھی کردیا گیا پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں سریش رینا ، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر افسر نے بتایاکہ کووڈ۔19 سے متعلق رہنماخطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے لوگوں میں رینا اور رندھاوا بھی شامل ہیں۔ حالانکہ ملزمین کو بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
متعلقہ مضامین
کڑاکے کی سردی میں37 ویں روز بھی جاری رہی کسانوں کی تحریک، بھجن کرکے دی ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد
ہماری آواز دہلینئی دہلی یکم جنوری(اسٹاف رپورٹر)زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف دہلی کی سرحد پر کسان تنظیموں کی تحریک جمعہ کو 37 ویں روز بھی جاری رہی کسانوں نے نئے سال کے موقع پر کیرتن بھجن کیا اور ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دی پنجاب راجستھان اور متعدد دیگر ریاستوں سے کسانوں […]
پائلٹوں کی یونین نے نئے برطانیہ وائرس کی تفصیلات کے لئے ائیرانڈیا کو لکھا خط
دہلی: 29 دسمبر (اے۔این۔آئی۔): کمرشل پائلٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا نے ایئر انڈیا کے ڈائریکٹر کو خط لکھا ہے جس میں کووڈ19 کے نئے ورژن کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا: "ہم ملک کے مفاد میں یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ، ایئر انڈیا کے فرنٹ لائن کارکنان اور […]
غزل: ضرور نکلے گا مشرق سے پھر نیا سورج
خیال آرائی: اسانغنی مشتاق رفیقیؔ مجھے یقین دلاتا ہے ڈوبتا سورجضرور نکلے گا مشرق سے پھر نیا سورج یہ ساری برف پگھل جائےگی تعصب کیکچھ ایسی دھوپ لئے آئے گا مرا سورج اندھیرے والو! نہیں خیر اب اندھیروں کیزمیں اُجالنے نکلے گا دیکھنا سورج تم ہی کو بڑھ کے اُجالے تراشنے ہوں گےکبھی کسی کے […]