مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
خلیفہ اعلیٰ حضرت حضور قطب مدینہ علیہ الرحمہ کی صاحب زادی کا انتقال، جنت البقیع میں ہوئیں مدفون
مدینہ منورہ: ہماری آواز (ذرائع) 17 فروری اہل سنت و الجماعت میں آج اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب ذرائع ابلاغ سے یہ خبر موصول ہوئی کہ مجدد اعظم حضور اعلیٰ حضرت کے خلیفہ خاص حضور قطب مدینہ علیہ الرحمۃ و الرضوان کی دختر نیک اختر محترمہ مخدومہ آمنہ خاتون کا 85 سال […]
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھی
وہی چراغ بجھا جس کی لو قیامت تھیاسی پہ ضرب پڑی جو شجر پرانا تھا یہ تحریر کرتے ہوئے ہاتھ تھر تھر کانپ رہےہیں ، قلب بیٹھا جارہا ہے سانسوں نے اپنی رفتار تیز کردی ہے، نظر کے سامنے ایک عجیب قسم کا اندھیرا چھاگیا ہے، پیر زمیں پررکھتا ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے […]
جمعیت علماء روتہٹ حلقہ نمبر 1 کی میٹنگ! ممبر سازی کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل
روتہٹ/نیپال: ہماری آواز(انوارالحق قاسمی) 4جنوری// مسلمان جس دور سے گذررہے ہیں ،اس کاتقاضا یہی ہے کہ مسلمانوں کاملی مرکز مضبوط سےمضبوط تر ہو،اور یہ اتحاد کےبغیر ناممکن ہے،واضح رہے کہ اتحاد ہی ایک واحد چیز ہے جس میں ایک غیر معمولی طاقت ہے۔مسلمانوں کو اپنےحقوق کےحصول یابی اور مسائل کے حل کےلیے "جمعیت علماء نیپال”کےاستحکام […]