نئی دہلی: 4اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
اوکھلا اسمبلی حلقہ کے شا ہین باغ علا قے میں چراغ فاؤ نڈیشن کے اشتراک سے دہلی اقلیتی کمیشن کا بیدار ی پرو گرام منعقد ہوا۔ جس میں علا قے کی عوام نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔پرو گرام میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین نے بطور مہمان خصو صی شر کت کی۔ اس مو قع پر فا ؤنڈیشن کی جا نب سے ذاکر خان کو پھو لوں کا گلدستہ دے ان کا استقبال کیا گیا۔پرو گرام میں محترمہ زرین نے اظہا ر خیال کر تے ہو ئے ذاکر خان سے اپیل کی کہ شا ہین باغ سے لیکر ذاکر باغ تک کمیشن کا کو ئی فیسلٹی سینٹر نہیں ہے جہاں سے ہم کمیشن کی فلا حی اسکیموں کے با رے میں پو ری معلو مات حا صل کر کے فارم بھر سکیں۔او کھلا حلقہ میں کمیشن کی جا نب سے دو فیسلٹی سینٹر کھو لے جا ئیں تا کہ عوام اس سے فیض حا صل کر سکے۔اسی طرح کا مطا لبہ محمد عامر نے بھی کر تے ہو ئے کہا کہ ہما رے حلقہ میں کمیشن کا یہ بیداری کیمپ قا بل ستا ئش ہے کیو نکہ حلقہ کی عوام کمیشن کی فلا حی اسکیموں سے نا واقف ہیں۔سعود خان نے کہا کہ ذاکر خان جب سے کمیشن کے چیئر مین منتخب ہوئے ہیں تبھی سے وہ عوام کے درمیان جا کر دہلی سر کار کی فلا حی اسکیموں کے با رے میں بیدار کر رہے ہیںتا کہ عوام سر کا ری اسکیموں سے مستفیص ہو سکے۔آخر میں عوام سے خطاب کر تے ہوئے ذاکر خان نے کہا کہ بہت جلد دہلی کے تمام حلقوں میں کمیشن کے فیسلٹی سینٹر قا ئم کریں گے تا کہ عوام کو کمیشن کی فلاحی اسیموں کی معلو مات آسا نی مل سکے۔اس کے علا وہ انہوں نے کہا کہ کمیشن آپ کے حقوق کی آواز بلند کر تا ہے تاکہ آپ کے ساتھ کسی قسم کی نا انصا فی نہ ہو ۔اگر کسی بھی طا لب علم یا ملا زم کو جمعہ کی نما ز پڑھنے پر پا بندی لگا ئی جا تی ہے تو آپ کمیشن میں اس کی شکا یت کریں ہم قا نو نی کا روا ئی کریں گے۔ذاکر خان نے کمیشن کے فلا حی اسکیموں کے با رے میں بیدار کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیم اور روز گار کے لئے جتنی بھی اسکیمیں چل رہی ہیں آپ اس سے فیض حا صل کریں۔اس مو قع پر فا ؤنڈیشن کی صدر سکینہ پر وین کو کمیشن کی مسلم ایڈ وا ئزری کمیٹی کا ممبر نامزد کیا اور انہیں سند اور لیٹر ہیڈ ویزیٹنگ کا رڈ اور شال پیش کی تا کہ وہ بنیادی مسا ئل حل کرانے کے لئے سرکا ری افسروں کو خط لکھ سکیں۔اس مو قع پرسکینہ پر وین چیئر مین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ کمیشن نے مجھے جو ذمہ دا ری دی ہے میں اسے بخو بی نبھااؤں گی۔