منقبت

منقبت: شاہ عبدالحق محدث دہلوی

محمد اشرفؔ رضا قادری
مدیر اعلی سہ ماہی امین شریعت

شاہ عبد الحق محدث دہلوی
واقفِ اسرارِ احکامِ نبی

شارحِ علمِ حدیثِ مصطفیٰ
مظہرِ علمِ علی مشکل کشا

نازشِ بزمِ شریعت آپ ہیں
زینتِ بزمِ طریقت آپ ہیں

آسمانِ علم کے ماہِ تمام
ہر جہت سے لائقِ صد احترام

ناشرِ علمِ حدیثِ پاک وہ
حامیِ دینِ شہِ لولاک وہ

ہند میں کی شان سے نشرِ حدیث
غمزدہ جس سے ہوئے دشمن خبیث

’’زبدۃ الآثار‘‘ اور ’’جذب القلوب‘‘
علم و حکمت کے ہیں دو عمدہ لبوب

آپ کی ’’تکمیلِ ایماں‘‘ خوب ہے
اہلِ سنت کو بہت مرغوب ہے

اے مجدّد، علم و حکمت کے امام
آپ کی خدماتِ دینی کو سلام

کر دو اشرفؔ کو عطا زورِ قلم
تا کہ یہ کرتا رہے مدحت رقم

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button