امام التارکین سراج السارکین آقائے نعمت حضور مجاہد ملت فاتح عرب و عجم حضرت حبیب الرحمن قادری عباسی ہاشمی علیه الرحمه
نتیجۂ فکر: غلام جیلانی حبیبی، بھدوہی
رئیس اڑیسہ سے الفت کریں گے
وہی بگڑی میری سلامت کریں گے
سجی ہے مجاہد ملت کی محفل
یقینا وہ آ کر سماعت کریں گے
بروز قیامت رئیس اڑیسہ
ہماری تمہاری شفاعت کریں گے
ہمیں انکے در سے سبق یہ ملا ہے
غریبوں فقیروں سے الفت کریں گے
طفیل خدا سیدی اعلی حضرت
عطا ہم غلاموں کو جنت کریں گے
حقیقت ہے اس میں نہیں کوئی شک ہے
بلندی پہ میری وہ قسمت کریں گے
اگر محفل اولیا ہے یہ بدعت
تو ہم شوق سے پیارے بدعت کریں گے
عقیدہ ہے پیارے مجاہد ملت
یہاں آ کے سب کی حمایت کریں گے