منقبت

آہ شیخ محمود آفندی علیہ الرحمہ

آبروے اہل حق ، وقار بزم تصوف و طریقت ، مہتاب شریعت ،حضرت شیخ محمود آفندی علیہ الرحمۂ (ترکی) کے وصال پر اشکِ تعزیت

درِ حق کی آبرو ہیں، تری بزم کے ستارے
دلِ کفر پر ہیں بجلی ، تری خاک کے شرارے

ترا آفتابِ حکمت ، ہے جہانِ حق کو "محمود”
نہ چھپیں گے تاقیامت، ترے نور کے نظارے

اے مُحبّ اعلیٰ حضرت، اے نقیبِ اہلسنت
تری اعلیٰ شخصیت پر، ہیں فدا جگر ہمارے

ترا رنگِ عارفانہ ، ہے جہان میں یگانہ
بنے ہادیِ زمانہ ترے وصف کے منارے

اےحبیبِ قلبِ "طیب” اے رفیق جانِ”اختر”
ہیں کفیلِ باغِ ملت،ترے بحرِفن کے دھارے

زِفراقِ تُست گِریَد ، ہمہ گلستانِ عالَم
نہ جمالِ گل بَرآیَد، نہ دہدشجر بہارے

بصد آہ حسرتِ مَن، نتواں رسید بَر دَر
رخِ تو اے کاش بِینَد ، نِگَہِ فریدی بارے

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، نوری جامع مسجد مدینۃ العرفان مسقط عمان
0096899633908

ترجمہ (1) تیری جدائی سے سارا گلشنِ عالم رو رہا ہے، نہ گل میں رنگ ہے نہ شجر پر کوئی بہار …
(2) آہ صد آہ ، کہ میری حسرت تیرے در تک نہ پہنچ سکی ، اے کاش فریدی کی آنکھ ایک بار تیری زیارت کرتی ….

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے