تعلیم

وشوبھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریب سے مودی کا خطاب، کہا:معیاری تعلیم تک رسائی ہر ایک کے لیے ہو ممکن

کلکتہ: ہماری آواز/ 24 دسمبر (پریس ریلیز) وشو بھارتی یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گورودیپ رابندر ناتھ ٹیگور کے فکر و نظریات کے فروغ کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ گورودیب نے اس ادارے کو ’’سب کےلئے تعلیم اور علم ‘‘ کی سوچ کے ساتھ اس یونیورسٹی کو قائم کیا تھاآج اس عظیم ادارے کے 100سالہ جشن مناتے ہوئے یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے ’’معیاری تعلیم ‘‘ تک کی رسائی ہرایک کےلئے ممکن اور آسان ہو۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میرے لئے یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم موقع پر میں اس تقریب میں شریک ہوں، میں ان تمام حضرات کا شکریہ اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کو عظیم بنانے کی جدو جہد کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم وشو بھارتی کے پیغام اور تعلیمات کو آگے لے کر جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس تقریب میں شریک تھے۔
وزیر اعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد یا پیرس موسمیاتی معاہد ہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ہی واحد ملک ہے کہ جوپیرس معاہدہ کے اہداف کو مکمل کرنے کےلئے کام کررہا ہے ۔
بھکتی آندولن کا ذکر کرتےہوئے نریندر مودی نےکہا کہ یہ تحریک صدیوں پر محیط ہے ہندوستان کو اس سے سبق حاصل کرنے اور اس سے متاثر ہونے کا سبق دیا ہے۔ بھکتی آندولن نے ہی ہم سب کو ساتھ چلنے کا درس دیا، گیان آندولن نے ہمیں علم دیا اور آخر ’’کرم آندولن‘‘ نے جدوجہد آزادی کے ساتھ ہی قوم کو آگے لے جانے کے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مدد کی ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے