سیرت و شخصیات

برکاتی صاحب کا مختصر تعارف

پیش کردہ .. محمد جعفر ہاشمی حفظہ اللہ تعالیٰ
استاذ دارالعلوم شمس تبریز اونا گیر سومناتھ گجرات، ہند

اسم گرامی: عبد الرحیم بن جناب احمد بھائی بن شایاں بھائی بن اسحاق بھائی بن کامل بھائی بن الیاس بھائی ،سندھی گامیتی گاہا
ولادت : مورخہ ۲۰؍شعبان المعظم ۱۴۰۴ ؁ھ بمطابق۲؍مئی ۱۹۸۴؁ ءبمقام تاتنیا ضلع بھاونگر گجرات
ابتدائی تعلیم: تاتنیا مکتب سے شروع فرمائی پھر۱۹۹۳؁ءمیںدارالعلوم شمس تبریز اونا گجرات میں رہتے ہوئے قرآت کورس اور رابعہ تک کم و بیش7سال تک اسکے بعد 6ماہ تک دارالعلوم نور محمدی بھاونگر ،میں اسکے بعد 3سال دارالعلوم مسکینیہ دھوراجی اسی ادارے سے الحمدللہ رب العالمین ۲۰۰۴؁ءمیں فراغت حاصل فرما ئی۔
اساتذا کرام: کم و بیش تینتیس کے قریب اساتذہ کرام سےا کتساب فیض کیاجن میں حضور استاذ العلماء مد ظلہ العالی سر فہرست ہیں۔
شرف بیعت : حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت سید محمد ظہیر الدین قادری برکاتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سےسلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مورخہ۳۰؍جمادی الثانی ۱۴۲۲؁ھ ۲؍ اپر یل ۲۰۰۱؁ءمیں بیعت فرمائی ۔
خلافت واجازت: (۱)حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت سید محمد رئیس ملت مد ظلہ العالی (۲)حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا سید محمد ھاشمی میاں المعروف بہ پیر باپو قادری مدظلہ العالی(۳)حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا غلام غوث علوی الھاشمی مد ظلہ العالی(۴)حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت نبیرہ ظہیر ملت علامہ و مولانا سید محمد آل مصطفی المعروف بہ دادا باپو قادری مدظلہ العالی(۵)حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت نبیرہ محدث اعظم ہند شیخ الاسلام و المسلمین علامہ و مولانا سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی المعروف بہ شیخ الاسلام مدظلہ الاقدس وغیرہ سے خلافت و اجاز ت حاصل فرمائی ۔
سند احادیث صحاح ستہ و دلائل الخیرات شریف: حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا سید محمد امین القادری صاحب مدظلہ العالی و النورانی سے الحمدللہ رب العالمین حاصل ہیں جو ان کو بزرگوں سے حاصل ہے۔
خدمت دین و ملت: کم و بیش سن عیسوی 2004سےحضور سیدی سرکار سید محمد ھاشمی میاں المعروف بہ پیر باپو قادری مدظلہ العالی کی زیرِ نگرانی بحمدہ سبحانہ و تعالی ٰاب تک دارالعلوم شمس تبریز اونا گجرات میںعہدہ پرنسپل پر فائز ہو کر کےدرس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے ۔الحمدللہ رب العالمین۔
دعوت و تبلیغ : دعوت و تبلیغ دین و مذہب اور مسلک اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نشرو اشاعت میں مصروف ہیںبالخصوص گجرات سوراشٹر بھر میں وعظ و نصیحت تقریر و خطابات کے ذریعے اسلام و سنیت کا کام انجام دیتے ہیں اور یہ کام اب تک جاری وساری ہے ۔ تصانیف و تالیفات: ۱ دعوت فکر، ۲شفیق التجوید، ۳اقوال الصالحین، ۴ منا قب امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
غیر مطبوعہ کتب و رسائل: ۱ میدان محشر، ۲ اربعین ھاشمی، ۳ تذ کرہ ھاشمی، ۴ سفر بغداد معلی شر یف، ۵ مکتوبات و وصیت نامہ برکاتی ہاشمی
اخلاق و اوصاف ومعمولات: حسن اخلاق سے مزین و مرصع گفتگو و کلام میں شیریں پن نشیشت و برخاست اپنے اسلاف کے مطا بق و عظ و نصیحت کا اندازبے مثل و بے مثال حق گوئی و بے باکی میں شمشیر حیدری و خنجر اعلیٰ حضرت عقائد و نظریات مسلک اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیمات کے مطابق درس وتدریس کا انداز بھی بے نظیرادب واحترام اپنے تمام اساتذہ کرام و والد ین کریمین ا ور علماء وفقہاء مشائخ اور سادات کرام اور اپنے دوست و احباب طلباء کرام ہر چھوٹے بڑے لوگوں کے بے حد مؤدب و مقبول ہیں اس کے علاوہ خدمت خلق کا بے حد شوق و ذوق اور علم دوست عمل میں پیہم اخلاص و کردار کا مجسمہ ہیں۔
فارغ التحصیل تلامذہ : مولاناسیدریئس میاں باپوقادری ،تاتنیا۔مولاناشوکت علی شاہ صاحب ،اونا۔مولاناجاویدشاہ صاحب ،اونا۔مولانا عبدالرشیدخان صاحب،درون۔مولاناسرفرازشاہ صاحب،اونا۔مولاناغلام محمدشاہ صاحب،اونا۔مولانا رمضان علی ہاشمی صاحب،چاونڈ۔ مولانا اشرف رضاہاشمی صاحب،بھروچ۔مولاناتاج الدین شاہ صاحب،اونا۔مولاناغلام یسین صاحب ہاشمی،تاتنیا۔مولانازبیرہاشمی صاحب، اونا ۔ مولاناجعفرہاشمی صاحب،اونا۔مولانا سیدجاویدباپو قادری،اونا۔مولاناسیدشاہدباپو قادری،اونا۔مولاناریاض ہاشمی صاحب،اونا۔ مولانااعجاز شاہ صاحب،اونا۔مولانافیصل ترکی صاحب،ویراول۔مولاناصادق رضا صاحب ،پربھاس پاٹن۔مولاناسیدوسیم باپو صاحب اشرفی،اونا ۔مولانا سید الطاف باپو صاحب شیرازی،اونا۔مولاناسیدحنیف باپو صاحب شیرازی،اونا ۔ مولاناسہیل خان صاحب ہاشمی،اونا۔مولانا حنیف شاہ صاحب ،اونا۔مولانااسلم شاہ صاحب ،بھانچا۔مولاناسیدعبدالرحمٰن میاںشیرازی،کوب۔مولاناعبدالقادرہاشمی صاحب،تاتنیامولاناانصار ہاشمی صاحب ، تا تنیا..
(از. علم الهدی رضوی)
علامہ عبدالرحیم صاحب قبلہ ایک بہترین عالم دین کے ساتھ ساتھ پابند شرح اور قابل قدر باصلاحیت عالم دین بھی ہیں اللہ رب العزت نے آپ کے اندر تقوی طہارت کے ساتھ ساتھ خلوص اور محبت جیسی نعمت بخشی ہے جس کی بنا پر آج آپ اونا کی سرزمین پر خصوصیت کے ساتھ شہزادۂ حضور منور حسین قادری علیہ الرحمتہ والرضوان پیر طریقت رہبرراہ شریعت پیر سید ہاشمی میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی نظر میں بہت ہی محبوب ہیں اور بہت ہی پیارے معتمد بھی ہیں یہ ساری محبتیں یہ ساری نوازشیں یہ سب فیضان حضور منور حسین علیہ الرحمہ ہے اور الحمدللہ علامہ عبدالرحیم صاحب کا خطاب محبت سے بھرا ہوا ہوتا ہے اور قرآن پاک کی روشنی میں ہوا کرتا ہے شریعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہوتا ہے اور آپ کے خطاب سے ہزاروں لوگ اسلام کے قریب آتے ہیں یہ آپ کے زبان کااثر ہے جس کی بنا پر لوگ مذہب اسلام سے قریب ہوتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں حضور منور حسین قادری زین علیہ الرحمۃ کے مشن کو حضور شیخ طریقت علامہ پیر ہاشمی میاں صاحب کے بتائے ہوئے طریقے پر خلوص کے ساتھ علامہ عبدالرحیم صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی انجام دے رہے ہیں امید ہے آپ جب تک اس دنیا میں رہیں گے حضور منور حسین قادری علیہ الرحمۃ کے مشن کو حضور شیخ طریقت حضرت علامہ پیر ہاشمی میاں کے بتائے ہوئے طریقے پر بڑھاتے ہوئے نظر آئیں گے آپ واقعی میں بہت محنتی اور بہت ہی تقویٰ طہارت رکھنے والے عالم دین ہیں دعا ہےکہ اللہ رب العزت ایسے عالم دین کی کے سروں کو اونچا کرے اور دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے آپ کے اندر جو سیدوں کا ادب احترام ہے واقعی میں یہ قابل تعریف ہے آپ سیدوں کا احترام کرتے ہیں میں تو دیکھتا رہتا ہوں آپ کو شوشل میڈیا اور ویسے آپ سے گفتگو کے ذریعے آپ کے اندر جو خلوص ہے جو محبت ہے جس طرح اٹھنا بیٹھنا اور ملنا چاہیے صحیح معنوں میں واقعی میں آپ کے اندر بہت ہی زیادہ خلوص ہے اور میں آپ سے بات کرتا ہوں تو مجھے بہت خوشی حاصل ہوتی ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے میں تو علامہ عبدالرحیم صاحب کے قدموں کا دھول بھی نہیں ہوں کچھ نہیں ہوں کچھ بھی نہیں لیکن اس کے بعد بھی آپ اس طرح بات کرتے ہیں مجھے اتنی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ان خوشیوں کا میں تذکرہ نہیں کر سکتا بس آپ کے اندر جو خلوص ہے آپ کے اندر جو محبت ہے اور خصوصیت کے ساتھ جو آپ کے اندر یہ جو سیدوں اور اہلبیت کی عزت و آبرو کس طرح کرنی چاہیے ادب احترام ہے یہ ساری چیزیں ان شاء اللہ العزیز میدان محشر کے دن آپ کے نجات کا ذریعہ بنے گی اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام دلوائے گی اللہ رب العزت آپ کے اندر خوب خلوص اور محبت عطا کرے کرے اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔۔۔
اسکو آپ حضرات فالو کریں
برکاتی ہاشمی چینل: اس چینل کےذریعہ سوشل میڈیا پر حضور سیدی سرکار پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ و مولانا سید محمد ھاشمی میاں المعروف بہ پیر باپو قادری مدظلہ العالی کے خطابات اورمولاناعبدالرحیم احمدبرکاتی ھاشمی صاحب کے ہر جمعہ مبارک میں جو جو خطبات ارشاد فرماتے ہیں اور اطراف و اکناف میں تقاریر یا پروگرام وغیرہ ہوتے یہ سب کچھ نشر کیے جاتے ہیں جو اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور علمائے کرام ،مشائخ عظام کے بیانات ،مداحان رسول کی نعت خوانی وغیرہ بھی نشر کی جاتی ہے ،جو اس نام سے جاری وساری ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے