متفرقات

مودی،شاہ نے جیٹلی کے68ویں یوم پیدائش پر ٹویٹ کر پیش کی خراج عقیدت

نئی دہلی: ہماری آواز/ 28دسمبر(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پیر کےروز انکے 68ویں یوم پیدائش پر یادکرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ملک کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا اور اہم کردار اداکیا مسٹر مودی نے آنجہانی رہنما مسٹر جیٹلی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا،’’ میرے دوست ارون جیٹلی جی کو یوم پیدائش پرسلام ۔انکی شخصیت ، علم اور قانونی سمجھ کو ہرکوئی یادکرتاہے ۔انھوں نے ملک کی ترقی کےلیے مسلسل کام کیا۔ ‘‘
مسٹر شاہ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا،’’ عظیم دوست ارون جیٹلی جی کو انکے یوم پیدائش پر سلام ۔وہ ایک بہترین رکن پارلیمان تھے ، جن کےعلم اور بصیرت کا کوئی ثانی نہیں ۔انھوں نے تاعمر ہندستانی سیاست میں اپنا کردارنبھایااور جنون اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ۔میری طرف سے انھیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ‘‘
مسٹر جیٹلی ملک کے معروف وکیل اور سیاست داں تھے ۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے اہم رہنما اور اور نریندرمودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیرخزانہ تھے ۔ ملک کی سب سےبڑی معاشی اصلاح اشیااور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی )کو عملی جامہ پہنانے کا سہراانھیں کے سرہے ۔انکی پیدائش 28دسمبر 1952کو نئی دہلی میں ہوئی تھی ۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے