متفرقات

مودی نے بغیر ڈرائیور کی میٹرو ٹرین کا کیاافتتاح،دہلی میٹرو کارپوریشن دنیا کے سات فی صد میٹرو نیٹ ورک میں شامل

نئی دہلی: ہماری آواز۔ 28دسمبر(پریس ریلیز)وزیراعظم نریندرمودی نےپیر کےروز دہلی میٹروکی میجنٹا لائن (جنک پوری پشچم بوٹینیکل گارڈن )پر ملک کی پہلی بغیر ڈرائیور کی میٹروٹرین کاویڈیوکانفرنسنگ کےذریعہ افتتاح کبا مسٹر مودی نے اس کےساتھ ہی ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر نیشنل کامن موبیلٹی کارڈ خدمات کا بھی آغازکیا دہلی میٹروکی میجنٹا لائن پر بغیر ڈرائیور کی ٹرین کےآغاز سے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آرسی )دنیا کےان سات فیصد میٹرونیٹ ورک میں شامل ہوگئی ، جہاں بغیر ڈرائیور کے ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ان خدمات کے شروع ہونے سے قومی راجدھانی خطہ کےباشندوں کےلیے آرام دہ اور جدید موبیلٹی کےایک نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔
دہلی میٹرو کے مطابق تقریبا 37کلومیٹر لمبی میجنٹا لائن (جنک پوری ویسٹ ۔بوٹینیکل گارڈن )پر بغیر ڈرائیور والی ٹرین خدمات کے آغاز سے ایک دیگر اہم کوریڈور ،57کلومیٹر طویل پنک لائن (مجلس پارک ۔شیووہار )پر بھی سال 2021کےوسط تے بغیر ڈرائیور کی ٹرین خدمات شروع ہوجائیں گی۔اس کے بعد دہلی میٹروکے تقریبا 94کلومیٹر طویل نیٹ ورک پر بغیر ڈرائیور کے کام ہوسکےگا،جو دنیا کے بغیر ڈرائیور والے میٹرونیٹ ورک کا تقریبا9فیصدہوگا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے