نئی دہلی: ہماری آواز/ 31 دسمبر (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے مفادات کی باتیں کر کے محض دکھاوا کرتی ہے لیکن حقیقت میں وہ سرمایہ داروں کی خیرخواہ ہے اور اسی وجہ سے اس نے صنعتکاروں کا کھربوں روپے کا قرض معاف کیا ہے مسٹرگاندھی نے کہا ’’23 کھرب 78 ارب 76 کروڑ روپے کا قرض اس سال مودی حکومت نے کچھ صنعتکاروں کا معاف کیا ۔ اس رقم سے کووڈ کے مشکل وقت میں 11 کروڑ کنبوں کو 20- 20 ہزار روپے دیئے جاسکتے تھے ۔ مودی جی کی ترقی کی حقیقت‘‘ ۔
مودی سرکار کو صنعتکاروں کے لئے کام کرنے والی مشینری قرار دیتے ہوئے مسٹر گاندھی اس پر مسلسل حملہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسےعام لوگوں اور کسانوں سے زیادہ اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہوتی اوران کے حق میں باربار فیصلے لیتی ہے ۔