از قلم۔۔۔شہزادہ آصف بلال سنگرام پوری
غموں کی ترجمانی ہے ہماری بابری مسجد
بہت سنگیں کہانی ہے ہماری بابری مسجد
کہیں اسلاف کا تمغہ بھلایا جا بھی سکتا ہے
بزرگوں کی نشانی ہے ہماری بابری مسجد
زمیں بھی ڈھونڈھ کر کہتی ہے یہ محراب و منبر کو
بھلا اب آسمانی ہے ہماری بابری مسجد
ہمارے دل جگر جاں روح سب کی بس صدا یہ ہے
ہماری زندگانی ہے ہماری بابری مسجد
بتادو شر پسندوں کو نئ ایجاد مت سمجھیں
قسم سے خاندانی ہے ہماری بابری مسجد
حقیقت کو چھپا کر اب کوئی تاریخ مت لکھو
کئ صدیاں پرانی ہے ہماری بابری مسجد
نئ نسلوں کو آصف کی یہی تعلیم دے دینا
ہمیں پھر سے بنانی ہے ہماری بابری مسجد