گروگرام،05 ؍دسمبر( آئی این ایس انڈیا ) ہریانہ کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت انیل ویج کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے خود بھی ٹویٹ کرکے اپنے انفیکشن کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ تمام لوگ جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں ان کورونا ٹیسٹ کرالیں ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے ویکسین کی ٹرائل میں والنٹیئرکی حیثیت سے خود کو ٹیکہ لگوایاتھا۔ انیل ویج کے دفتر کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق انہیں 18 دسمبر کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جانی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ انیل ویج ان والنٹیئرمیں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستان بائیوٹیک کے ویکسین کے لئے تیسرے ٹرائل رائونڈ میں دوا لی تھی۔ تیسرے راؤنڈ کے لئے انیل ویج نے خود اپنا نام دیا تھا۔ ویکسین کے تیسرے مرحلے کا ٹرائل ہریانہ کے روہتک میں ہوا۔ وزیر انیل وج نے ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔
Buy now!