تعلیم

عروج چاہیے تو سماج میں قرآن کا عکس بن کر نکلے مسلمان: معراج اعظمی عطاری

اناؤ ہماری آواز

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تعلیمی مشن کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے بہت سی تحریکیں اس وقت دنیا کے دبیز دامن میں پناہ لیے ہوئی ہیں۔ ان میں دینی و دنیاوی دونوں تعلیم شامل ہے۔ دعوت اسلامی عالم گیر غیر سیاسی تحریک ہے۔ جس کے بانی الحاج حضرت علامہ و مولانا ابو بلال الیاس عطار قادری اطال اللہ عمرہ ہیں۔ جن کا نعرہ آج بھی مسلم کانوں میں رس گھولتا ہے”ہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے”۔ یہ بات کہنے میں مَیں حق بجانب ہوں کہ آپ کی شب و روز کے جہد مسلسل نے دنیا کے چپے چپے میں دعوت اسلامی کا بول بالا کردیا۔ تعلیمی مراکز نے مزید اس کے اقبالیات کو بام عروج بخشا۔ مدرستہ المدینہ فیضان وارث پاک ضلع اناؤ(ناظم حضرت حافظ و قاری معراج عطاری صاحب قبلہ) سے سلمہ سید کیف عطاری بن مشرف علی نے 7 ماہ میں حفظ مکمل کیا اور سلمہ عامل عطاری بن ممتاز خان نے 13 ماہ میں حفظ مکمل کرکے اپنے مادرعلمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا،یقینا قابلِ مبارکباد کے لائق ہیں دونوں نوجواں حافظ جو کہ کم وقت میں شب و روز کی محنت شاقہ سے اپنی کامیابی کا پرچم فہرا کر دوسرے طالب علم کے لیے نمونہ ثابت ہوۓ۔ مجھ ناتواں(آصف جمیل قادری امجدی) کی طرف سے یہی دعا ہے کہ اللہ عزوجل دعوت اسلامی اور اس سے منسلک جملہ معزز احباب کو ترقی سے ہمکنار فرماۓ۔آمین

حافظ محمد کامل عطاری
حافظ سید کیف عطاری

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے