نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج
دل کو طیبہ سے لگاؤ تو بہت اچھا ہو
جان آقا پہ لٹاؤ تو بہت اچھا ہو
گھر میں میلاد مناؤ تو بہت اچھا ہو
سارے شیطاں کو بھگاؤ تو بہت اچھا ہو
مجھ گنہگار کو بھی خواب میں شاہ عالم
اپنا دیدار کراؤ تو بہت اچھا ہو
سیدہ فاطمہ زہرا کے تصدق آقا
اپنی الفت میں رلاؤ تو بہت اچھا ہو
شاہ عالم کی جو کرتے ہیں برائی ہردم
ان کو سولی پہ چڑھاؤ تو بہت اچھا ہو
یادِ آقا میں گناہوں سے جو نادم ہوکر
اپنے آنسو کو بہاؤ تو بہت اچھا ہو
جیش نوری کی یہی التجا ہے طیبہ میں
آب زمزم جو پلاؤ تو بہت اچھا ہو
اس پر منقبت یا غزل اپلوڈ کیسے کیا جاتا ہے
رہنمائی فرمائیں
جی، وہاٹس ایپ نمبر6388037123 پر بھیجیں یا ای میل کریں: humariaawazurdu@gmail.com