شعر و شاعری

غزل: فراقِ یار کا ہونا بہت ضروری ہے

خیال آرائی: فیضان علی فیضان، پاکستان

کسی کو دل میں سمونا بہت ضروری ہے
شکستہ ہو یہ کھلونا بہت ضروری ہے

درست ،عشق سے پرہیز کرنا ہے یارو
مگر یہ حادثہ ہونا بہت ضروری ہے

ہنسی ہنسی میں یہ مجھ سے ہے کہہ دیا اس نے
کبھی کبھار کا رونا بہت ضروری ہے

اِسی سے رہتی ہے قائم سدا محبَّت بھی
فراقِ یار کا ہونا بہت ضروری ہے

ضروری آپ کا ملنا ہے،کہہ دیا میں نے
مگر یہ تم بھی کہو نا بہت ضروری ہے

فیضان وجود میرا ضروری نہیں ہے میرے لیے
مگر یہ آپ کا ہونا بہت ضروری ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے