نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی مہراج گنج یوپی انڈیا
باپ ماں کو رلانا غلط بات ہے
اور ان کو ستانا غلط بات ہے
روز و شب تم عبادت کرو مومنو
رب سے غفلت برتنا غلط بات ہے
جو ہیں کہتے شہ دیں کو اپنی طرح
ان کو حق پر بتانا غلط بات ہے
جس کے دل میں ہو نفرت نبی کے لئے
اس کو دل میں بسانا غلط بات ہے
جو ہیں گستاخ شاہ جہاں کی سنو
ان کو گھر پر بلانا غلط بات ہے
جو ہے علم لدنی نبی کے لئے
اس پہ انگلی اٹھانا غلط بات ہے
کررہے ہیں برائی جو سرکار کی
ان کو شیطاں نہ کہنا غلط بات ہے
جو بھی نوری ہیں احمد رضا کے عدو
ان کو سنی بتانا غلط بات ہے