نعت رسول

نعت رسول: بخش دیں نور بصیرت مصطفیٰ

نتیجہ فکر: محمد نثار نظامی، مہراج گنج

پاک طینت پاک خصلت مصطفی
صاحب عز و شرافت مصطفی

کوزۂ امید لے کر ہوں کھڑا
کیجیے نظر عنایت مصطفی

دور ہے مجھ سے غزل گوئی کا شوق
آپ کی کرتاہوں مدحت مصطفی

جنت الفردوس میں جاے گا وہ
جس کی لے لیں گے ضمانت مصطفی

بخش دیں سب کو کرونا سے نجات
غمزدہ ہے ساری خلقت مصطفیٰ

خاک طیبہ کی ملوں آنکھوں سے میں
دیجیے مجھ کو اجازت مصطفی

آپ کی الفت سے آئی ہے مرے
باغ ہستی میں نضارت مصطفی

آپ کی تقریرو قیل و قال میں
قند جیسی ہے حلاوت مصطفی

خانۂ قلب و جگر میں ہے مرے
آپ کے صدقے ہی زینت مصطفی

خواب میں دکھلاکے روے والضحی
بخش دیں نور بصیرت مصطفی

حشر کے دن کا مجھے کھٹکا نہیں
آپ کی ہے دل میں الفت مصطفی

فکر کے باغات ہوجائیں ہرے
کردیں گر چشم عنایت مصطفی

بس نظامی کو کرادیں ایک بار
اپنے روضے کی زیارت مصطفی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے