انتقال و تعزیت

آہ! مولانا ضیاء الحق چوہان کی والدہ ماجدہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں

سوگوار قلم: سید صابر حسین شاہ بخاری قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین

یہ خبر وحشت اثر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا کہ 31/ جنوری 2022ء کی شام ہمارے مہربان اور قدردان مولانا ضیاء الحق چوہان صاحب (گوجر خان ، پنجاب، پاکستان) کی والدہ ماجدہ جب وضو کرنے کے لئے اٹھیں تو اچانک گر کر بے ہوش ہوگئیں ، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں پہنچایا گیا اور سی ٹی سکین کرایا گیا تو پتا چلا آپ کو برین ہیمرج ہوا ہے، کچھ دن یہاں زیر علاج رہیں اور 9/فروری 2022ء کی صبح داعی اجل کو لبیک کہہ کر سفر آخرت اختیار کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا ضیاء الحق چوہان زید مجدہ اہل سنت کے نامور ، متحرک اور فعال کارکن ہیں۔ خطیب ہیں اور قلم کار ہیں۔ حضرت تاج الشریعہ محمد اختر رضا خان بریلوی قادری الازہری رحمۃ اللہ علیہ کے مرید صادق ہیں۔ شب و روز افکار رضا کے فروغ میں مصروف ہیں۔ یہ سب آپ کی عظیم والدہ ماجدہ کی حسن تعلیم وتربیت کا ثمرۂ شیریں ہے۔ آہ! وہ عظیم ماں ہمیشہ داغ مفارقت دے گئیں جنہوں نے اہل سنت کو "ضیاءالحق چوہان” جیسا فرزند جلیل عطا فرمایا ہے۔
آہ! ہمارے مہربان اور قدردان مولانا ضیاء الحق چوہان صاحب زید مجدہ کے سر سے ماں کا سایۂ عاطفت اُٹھ گیا ہے۔ یقیناً ان کی دنیا تو تاریک ہو کر رہ گئی ہے لیکن مرضی مولی از ہمہ اولی کے سامنے انسان بے بس اور عاجز ہے۔ صبر کے سوا آخر چارہ ہی کیا ہے۔
ان کی عظیم والدہ ماجدہ کی وفات حسرت آیات سے نہ صرف یہ بلکہ ان کا حلقۂ اثر بھی رنجیدہ ہو گیا ہے۔ اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل مرحومہ کی بخشش فرما کر ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین۔۔۔

شریک غم اور پر نم
دعا گو ودعا جو
گدائے کوئے مدینہ شریف احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ”خلیفۂ مجاز بریلی شریف”, سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل و "ہماری آواز” مدیر اعلیٰ الحقیقہ و سہ ماہی”خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (انٹر نیشنل)
ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان پوسٹ کوڈ نمبر 43710(
برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان(20/رجب المرجب 1443ھ/22/فروری 2022ء، بروز منگل بوقت 9:51صبح)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com