نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراج گنج
سرکار دوجہاں کی تو نعتیں سنا کے دیکھ
لب پر درودِ پاک کا نغمہ سجا کے دیکھ
رب العلی کے در پہ تو سر کو جھکا کے دیکھ
پائے گا کتنا چین تو رب کو منا کے دیکھ
دیکھے گیں تجھ کو پیار سے جنت کی حور بھی
دل میں رخ حبیب کے جلوے بسا کے دیکھ
گر چاہتا ہے سرخرو ہونا جہان میں
سرکار مصطفی کی ولادت منا کے دیکھ
کافور ہونگی مشکلیں اک پل میں دیکھنا
غوث الوری کے نام کا نعرہ لگا کے دیکھ
عرشِ بریں پہ ہوگا ترا خوب تذکرہ
نعلین مصطفی کو تو سر پر اٹھا کے دیکھ
گر چاہتا ہے دیکھنا جنت کی وادیاں
محبوبِ کبریا پہ تو سب کچھ لٹا کے دیکھ
طیبہ کو دیکھنے کی ہے گر دل میں آرزو
نوری رضا کے در کا تو سرمہ لگا کے دیکھ