ممبئی: ہماری آواز (پریس ریلیز) 5جنوری// کسان الائنس مورچہ کی جانب سے کسان مخالف بل کے خلاف ۱۵ جنوری کے مورچہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے علاقائی سطح پر ملاقاتوں کے دوران ۵ جنوری کو ويكرولی جماعت اسلامی ہند کے آفس پر میٹنگ رکھی گئی۔تمام تنظیمیں،ہم خیال سنستھاوں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں امول مڈامے،راکیش راٹھوڑ،سچن کامبلے، شاکر شیخ، سندیپ یولے،رنجن کیدار، مہیندر سلوے، کامبلے گروجی، سنیل ادسولے، کیڈرك ڈیسوزا، جگتار سنگھ/ ہرمندر سنگھ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ ۱۵ جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔مقررین نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی سرکار کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں نندا کی۔کسان الائنس مورچہ کی جانب سے ریاض الدین شیخ،عبد الواحد فرنانڈس، یوگیش شندے کے زیرِ نگرانی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا۔
متعلقہ مضامین
تفریح کے نام پر آوارگی کب تک؟
سفر مالوہ (قسط 1) ازقلم: غلام مصطفےٰ نعیمیمدیر اعلیٰ سوادِ اعظم دہلی سفر مالوہ (12 تا 15 اکتوبر) کے درمیان سات ربیع الاول کو شہر مندسور میں خطاب کرنا تھا۔سورج اپنی کرنوں کو سمیٹ کر دوسری دنیا کو روشن کرنے کے لیے رخت سفر باندھ رہا تھا اور میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں […]
امید ہے کہ مودی 2021 میں جھوٹ نہیں بولیں گے: کانگریس
ہماری آواز دہلینئی دہلی یکم جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال وہ چینی دراندازی جیسے متعدد امور پر ملک سے جھوٹ بولتے رہے ہیں لیکن پارٹی کو توقع ہے کہ 2021 میں مسٹر مودی کسی بھی امورپر جھوٹ نہیں بولیں گے۔ کانگریس نے […]
مچھروں کو بھگانے کا آسان گھریلو مجرب نسخہ
اگر آپ بھی مچھروں سے تنگ ہیں اور اسکا کوئی مناسب حل نکالنا چاہتے ہیں جس سے آپ کا خرچہ بھی زیادہ نہ ہو اور انسانی صحت کیلئے بھی نقصان دہ نہ ہو، کیونکہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے بازار میں جتنے بھی پروڈکٹس ہیں سب کے سب انسانی پھیپھڑے متاثر کرتے ہیں ۔جلیبی، میٹ […]
