ازقلم: محمد تحسین رضا قادری
قادری منزل محمد نگر گنگا گھاٹ اناؤ
محبت سے ملو تم ہر کسی سے
تمہیں قربت ملے گی بندگی سے
ڈرے کب ہے کسی سے بے بسی سے
نہ عاشق باز آئے عاشقی سے
ہوئے ہیں کام بھی کچھ دشمنی سے
نہ رکھ امید کوئی دوستی سے
ہزاروں درد و غم ہم سہتے سہتے
پریشاں ہوگئے ہیں زندگی سے
بہت مہنگا پڑا ہے دل لگانا
جدائی کے ملے غم دل لگی سے
جوخوشیاں بانٹتے رہتے ہیں سب کو
انہیں میں ہم بھی شامل ہیں خوشی سے
مقام اپنا اگر کرنا ہے حاصل
کرو تحسین اپنی شاعری سے