رمضان المبارک

یہ تو ہماری خوش قسمتی ہے

ازقلم: کنیز حسین مالکی امجدی بنت مفتی عبد المالک مصباحی

ایک سال کا لمبا عرصہ گزارنے کے بعد بندگان خدا کو یہ عظیم الشان مہینہ حاصل ہوا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو صحیح راستے پر گامزن کرنے کا موقع ملتا ہے۔ورنہ نہ جانے کتنے خواہش مند آئندہ سال رمضان المبارک کی آمد کے انتظار میں اس دار فانی سے رخصت ہوگئے۔
اور بہت ایسے لوگ بھی تھے جو یہ سوچتے تھے کہ ابھی ہماری زندگی میں کئی بار ماہ رمضان کا مہینہ آئیے گا، ہم آئندہ سال بخشش کروا لیں؛ لیکن…….. افسوس وہ بھی اب نہیں رہے۔

شکر خدا یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اس ماہ مبارک میں اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے فیض یاب ہونے کا موقع عنایت فرمایا، ہمیں مہلت کی چند سانسیں عطا فرمائی؛ اتنا ہی نہیں بلکہ اس ماہ کی مخصوص و بابرکت راتوں میں اپنے رب کو راضی کرنے کا سنہرا موقع دیا؛ جس کے متعلق خود رب کائنات فرماتا:

یعنی "بے شک ہم نے اسے شب قدر میں اتارا اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے۔
شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔”

تفصیل میں نہ جاتے ہوئے مختلف روایات و اقوال کے پیش نظر سال بھر میں شبِ قدر ایک مرتبہ آتی ہے اور کثیر روایات سے ثابت ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ہوتی ہے اور اکثر اس کی بھی طاق راتوں میں سے کسی ایک رات میں ہوتی ہے۔ بعض علماء کے نزدیک رمضان المبارک کی ستائیسویں رات شبِ قدر ہوتی ہے اور یہی حضرتِ امام اعظم رضي الله عنه سے مروی ہے۔ ( مدارک، القدر، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۳۶۴،بحوالہ صراط الجنان، تحت الآیۃ مذکورہ)

فالحمد للہ آج سے طاق راتیں شروع ہوگئی ہیں؛ پھر دیر کس بات کی خوب عبادتیں کریں، اللہ رب العزت کے خصوصی فضل سے مالا مال ہوں اور اپنے بخشش کا سامان اکٹھا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے