رمضان المبارک نظم

ہر ایک کو ہو رحمتِ رمضان مبارک

ازقلم: شیبا کوثر (آرہ، بہار)

ہم پر ہے بڑا رب کا یہ احسان مبارک
ہر ایک کو ہو رحمتِ رمضان مبارک

کرتے ہیں تراویح میں سب لوگ تلاوت
نازل ہوا اس ماہ میں قرآن مبارک

اک رات عبادت میں ہے افضل کہا رب نے
کہتے ہیں شبِ قدر ،ہے کیا شان مبارک

مسجد میں ہیں محمود و ایاز ایک ہی صف میں
ہے یہ عدل و مساوات کا میزان مبارک

بیشک یہ میرے رب کا ہے فیضان مبارک
انساں کو جو عطاء ہوا رمضان مبارک

حاصل ہے عبادت میں ،سکون اور وہ راحت
رمضان کی صورت ملا وہ مہمان مبارک

کرتی ہے صباء آکے ہر اک گھرپہ منادی
ہر صاحبِِ ایما ں کو ہو رمضان مبارک

ہے آخری عشرے کی عبادت میں ہےوہ فضیلت
ہیں کوثر اس میں بخشش کے وہ سامان مبارک

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!