ہو کرم بہر خدا یا غوث اعظم دستگیر
ائے مرے حاجت روا یا غوث اعظم دستگیر
تم ولی ابن ولی ہو مرتضی کی جان ہو
نور چشمفاطمہ یا غوث اعظم دستگیر
کشتی طوفاں میں پھنسی موج بلا ہے ہر طرف
ہو کرم ائے نا خدا یا غوث اعظم دستگیر
دے قسمیں رب کھلاتا ہے پلاتا ہے تمہیں
واہ کیا رتبہ ملا یا غوث اعظم دستگیر
میں اکیلا اور بیاباں سخت مشکل رات ہے
المدد ائے پیشوا یا غوث اعظم دستگیر
زندہ تو نے ہیں کئے مردے باذن اللہ سے
مردہ دل کو بھی جلا یا غوث اعظم دستگیر
کر سبا پر بھی نظر کہ یہ سبا ہوجائے اب
عشق میں تیرے فنا یا غوث اعظم دستگیر رضی اللہ عنہ
ازقلم: سعدیہ بتول اشرفی سبا